اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کےکیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایک ہفتے میں مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا، کورونا سے جاں بحق ہونے والے شہری کا تعلق کراچی سے ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 25 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک 1.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز 2 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.