اسلام آباد :پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف ” ماﺅنٹ انا پور “ کو سر کرنے کے بعد 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سرکرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کو ہ پیما بن گئے ۔
پاکستان کے نوجوان کوہ پیماء شہروز کاشف نے ماوئنٹ انا پورنا کو سر کر لیا۔
8 ہزار 91 میٹر بلند انا پورنا پوری دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔
شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے۔
نوجوان پاکستانی کو پیماءاب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
21 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیماءبن گئے۔
وہ11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیماءہے
شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں ۔
وہ اگلے مرحلے میں داو لاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے۔
نوجوان کوہ پیماء اس سے قبل براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔