Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وسط ایشیاہیٹ ویو کی لپیٹ میں! عالمی ماہرین کا انتباہ ! رپورٹ جانیئے! |

وسط ایشیاہیٹ ویو کی لپیٹ میں! عالمی ماہرین کا انتباہ ! رپورٹ جانیئے!

لندن : اسکاٹ لینڈ کے ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو نے ایشیا کے درجن بھر ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔ایک بیان میں ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا کہ تھائی لینڈ میں 14 اپریل کو 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسکاٹ ڈنکین کا کہنا ہے کہ ترکمانستان میں 13 اپریل کو 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اپریل میں گرمی کا نیا قومی ریکارڈ بن گیا۔

ماہرِ موسمیات نے کہا کہ زیادہ شدید گرمی افغانستان، پاکستان، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہے، ایشیائی ممالک میں دن گرم ہونے کے ساتھ راتیں بھی معمول سے زائد گرم رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وسط ایشیائی ممالک میں رات میں معمول سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔