کراچی: یونین آف جرنلسٹس کےصدرکےیوجےفہیم صدیقی زاہدبھٹہ پرمشتمل دورکنی وفدنے آج نیوز چیف شہاب زبیری سے ملاقات کرکےورکرزکے مسائل سےاگاہ کااور مطالبہ کیاکہ ورکرز کو عید سے پہلے مارچ کی تنخواہ اداکی جائے۔ شہاب زبیری نے وعدہ کیا تھاکہ ادارے میں مارچ کی تنخواہ ایک سے دو روز میں ادا کردی جائے گی ،تاہم آج نیوزکی انتظامیہ نے فوری طورپرمارچ کی تنخواہ اداکردی۔
شہاب زبیری کاکہنا تھاکہ سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں جنہیں حل کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ فروری کی تخواہ 11 اپریل کو ادا کی گئی ہے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے آج نیوز کی انتظامیہ کی طرف سےمارچ کی تنخواہ ورکرزکوفوری ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ آج نیوز میں میڈیا ورکرز کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسئلے کا شکار تھے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے کے حل کیلیے مثبت اقدامات سے یہ مسئلہ حل ہوا ہے دیگر میڈیا ہاوسز جہاں تنخواہوں کی عدم ادائیگی یا تاخیر سے ادائیگی کے مسائل ہیں انہیں آج نیوز سے سبق سیکھنا چاہیے۔