Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نئی ویکسین سے اسکن کینسر کے خاتمے کا انکشاف |

نئی ویکسین سے اسکن کینسر کے خاتمے کا انکشاف

نیویارک : 2امریکی دوا ساز کمپنیوں موڈرنا اور مرک انشورنس کی جانب سے تیار کردہ نئی مشترکہ ویکسین کے تجربہ کے دوران متعدد افراد میں اسکن کینسر کے خاتمے کا انکشاف ہوا ہے۔

دونوں کمپنیز نے سکن کینسر سے متعلق الگ الگ ویکسینز پہلےہی تیار کر رکھی تھیں جنہیں سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر ایک ویکسین بنا کر مریضوں پر اس کی آزمائش کی۔ موڈرنا نے پہلے سے ہی سکن کینسر سمیت دیگر کینسر کے مرض کو ختم کرنے کیلئے مدد فراہم کرنیوالی ویکسین ایم آر این اے 4157 (mRNA-4157) بنائی تھی جو کہ انسانی مدافعتی نظام میں شامل ’ٹی سیلز‘ نامی خلیات کو مضبوط بناکر کینسر سے متاثر سیلز کو نشانہ بنانے کے اہل بناتی ہے۔

اسی طرح مرک انشورنس نے بھی کیٹرڈا (Keytruda) نامی ویکسین بھی تیار کررکھی تھی جو کہ انسانی مدافعتی نظام میں اینٹی باڈیز یعنی سفید خون کے ایسے طاقتور اجزا بناتی ہے جو کہ ٹی سیلز کو کینسر کے سیلز پر حملہ کرنے سے روکنے والے سیلز کو بلاک کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔