پنجاب حکومت نے عید الفطر تک چینی 95 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سستی چینی کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہوگی، پنجاب کی 11 کروڑ آبادی کے لئے 20 ہزار میٹرک ٹن سستی چینی مخصوص سیلز پوائنٹس پر عوام کو فروخت کی جائے گی
دوسری جانب پاکستان کے دیگر صوبوں میں چینی کی فروخت من مانی قیمتوں پر جاری ہے اور نہ ہی کسی صوبے کی حکومت اس کے کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدامات کرتی نظر آرہی ہے۔