لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں کانٹے کے مقابلے میں4 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز کا سکور 2-1 کر دیا ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 163 رنز بنائے جس میں وکٹ کیپر کپتان ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے ۔ ڈیرل مچل 33 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر تھے ۔
پاکستان کی طرف سے شاہین اور حارث نے دو دو شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 159رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
ٹاپ آرڈر میں ناکامی کے بعد افتخار احمد اور فہیم اشرف کے لاٹھی چار ج سے میچ پر پاکستانی گرفت مضبوط ہوگئی تھی تا ہم فہیم اشرف کے 14 گیندوں پر 27 رنزاور افتخار احمد کے 24 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہونے کے بعد میچ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا ۔
رضوان6بابر1 فخر 17 صائم 10 عماد 3 شاہین 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مین آف دی میچ جیمی نیشم نے 3 ،ایڈم ملنے اور رویندرا نے 2،2 ایش سوڈی نے 1 وکٹ حاصل کی ۔ دونوں ٹیموں اب 20 اپریل کو چوتھے اور 24 اپریل کو آمنے سامنے ہونگی دونوں میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔