اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابات سمیت دیگر معاملات پر سیاسی بحران سنگین صورت اختیار کرنے پر اتحادیوں کا اہم اجلاس آج بلا لیا ہے۔
زرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں کے اہم رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن سے متعلق اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق احکامات اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کے ساتھ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے مجموعی ملکی صورت حال اور الیکشن تیاریوں پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔