Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
موسم خراب، شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے |

موسم خراب، شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے

کھٹمنڈو: معروف پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی خراب موسم کے باعث نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے ہیں۔ دونوں نے نیپال کی 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹی انا پرنا سر کی تھی۔

معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نیپال کے پہاڑی سلسلے سے تاحال نہیں نکل سکے۔ الپائن کلب آف پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں کوہ پیما انا پرنا سر کرنے کے بعد بیس کیمپ کی جانب واپس آرہے تھے جب موسم خراب ہوا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق شہروز کاشف اور نائلہ کیانی تاحال کیمپ فور میں ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ نیپال میں موجود دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی انا پرنا اپنے خراب موسم کے باعث جانی جاتی ہے جہاں اس وقت بھی موسم کی صورتحال کافی خراب ہے۔

پیر کی صبح انا پرنا کی چوٹی سر کرنے والی نائلہ کیانی کے ہمراہ پاکستان کے مشہورومعروف کوہ پیما شہروز کاشف بھی تھے۔ کوہ پیمائی کی اس مہم کے آغاز میں 6 رکنی کوہ پیما ٹیم میں بھارتی کوہ پیما ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔

گزشتہ روز نائلہ کیانی نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی انا پرنا سر کرکے وطن کا نام روشن کردیا۔ انہوں نے ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرکے انا پرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(نیٹ نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)