اسلام آباد: شاہد آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ پر افتخار احمد کو بوم بوم قراردیدیا۔
زرائع کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہاکہ آپ میرے لئے چاچا نہیں بلکہ بوم بوم ہو۔
آپ نے میچ کا اختتام کیا اور اپنی اننگز سے یادگار بنایا،آپ بہت اچھا کھیلے، یہ ہر طرح سے ایک اچھی کرکٹ تھی جس سے مداح لطف اندوز ہوئے.
افتخار احمد نے شاہد آفریدی کے جوابی ٹوئٹ میں کہاکہ لالہ آپ کے پیار اور میری کارکردگی کی تعریف کا شکریہ ،آپ کا مجھے اپنے نام ”بوم بوم“سے پکارنا میرے لئے فخر اور عزت کی بات ہے۔