کراچی : کورنگی ڈیڑھ 32A میں ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کی جان لے لی۔
کورنگی کورنگی ڈیڑھ سیکٹر 32A کراچی بیکری کے طرف ڈکیتوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ واقعہ گزشتہ روز عین افطارکے دوران پیش آیا۔
ڈاکوئوں نے افطاری کے دوران موبائل فون اور نقدی نہ دینے پر نوجوان کو ہلاک کردیا ۔
علاقے کے عوام میں اس پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
شہرویوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام پہلے ہی مر رہے ہیں مزید دندناتے ڈاکوبھی قیمتی سامان کے ساتھ جانوں سے بھی محروم کرنے لگے۔ اعلی حکام، ایس ایس پی کورنگی، ایس ایچ او کورنگی اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔