شہر قائد کے انتہائی مصروف علاقے سٹی کورٹ کے قریب پارکنگ مافیا کے کارندے کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔
سٹی کورٹ کے باہر ایک شہری نے ویڈیو بنا کر شیئر کی تھی جس غیرقانونی پارکنگ کا کام کرنے والا ملزم پچاس روپے دینے پر گاڑی والے کو دھمکیاں دے رہا تھا اور اُسے تلقین کررہا تھا کہ کل سے گاڑی یہاں نہ لگائے۔
شہری نے سارے معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو حکام بالا نے اس کا نوٹس لیا۔
بعد ازاں رسالہ ٹریفک سیکشن کے اے ایس آئی سعید راجہ اجمل نے حوالات میں بند کر کے ویڈٰیو بنائی جس میں ملزم نے اپنا نام عنایت گل بتایا۔ سعید راجہ نے بتایا کہ ملزم ہمارے علاقے میں ناجائز پارکنگ کا کام کررہا تھا اور ساتھ میں عوام کو بلیک میل بھی کررہا تھا۔
ملزم کی گرفتاری اعلیٰ حکام کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے اور اب اُسے کے خلاف مقدمہ درج کر کیا جائے گا جبکہ وہ لاک اپ میں رہے گا۔