کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں میت وین سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔
سندھ میت وین سروس کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ ڈی جے سائنس کالج گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔
وزیرِصحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہونے میت وین سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بہت چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں، کہا جا رہا تھا یہ گاڑیاں خراب کھڑی ہیں، ہم ان ہی گاڑیوں کو تیار کر رہے تھے اس لیے تاخیر ہوئی، میت وین کے لیے یہ الگ سے سروس شروع کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر 25 وین سے اس سروس کا آغاز کیا ہے، 8 کراچی جبکہ 5 دیگر اضلاع میں یہ وینز فراہم کی جائیں گی۔کراچی سے اندرون سندھ بھی اس گاڑی سے میت منتقل کی جاسکے گی، سندھ میں ایمبولینسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ادویات کا معاملہ ڈریپ کے پاس ہے، سندھ حکومت ادویات ساز کمپنیوں کےخلاف کارروائی نہیں کرسکتی، لوگ اب گھروں میں بھی کورونا کا علاج کررہے ہیں، عید کا موقع ہے شہریوں کے لیے احتیاط کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریبیبز کی ویکسین مذید منگوارہے ہیں