کراچی : مہوش حیات اور وہاج علی جلد ایک ٹیلی تھیٹر میں دکھائی دیں گے پراجیکٹ کی عکس بندی کی تصاویر کا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ایک طویل انتظار کے بعد پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نظر آئیں گی ایک یوٹیوب چینل کے لیے تیار کیے جانے والے ٹیلی تھیٹر میں۔ اس ڈرامے میں مہوش کے ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں اس وقت کا کامیاب ترین اور بے حد پسند کیے جانے والے اداکار وہاج علی اس پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چند تصاویر کا چرچا ہے جن میں مہوش حیات ساڑھی میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔
سرخ اور سیاہ ساڑھی میں ملبوس اداکارہ ٹرین سے اتر رہی ہیں ۔ایک جھلک میں وہاج سفید شرٹ میں ملبوس ہیں, ایک ہاتھ میں بیگ تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔