کراچی: چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت تاحال نہیں سنبھل سکی ہے، سابق صدرآصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی جانب سے ہتھنی کے لیے 6 پنکھے چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کردیے گئے۔
آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ پنکھے نورجہاں کو گرمی سے بچانے کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔
نورجہاں گزشتہ تین ماہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں سوجن کے باعث سخت تکلیف اور اذیت کا شکار ہے۔