اسلام آباد: اسٹیٹ بنک نے ملک بھر کے تمام بنکوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم میں 24گھنٹے رقم کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کریں۔
بجلی جانے کی صورت میں جنریٹرز اور دیگر ذرائع کا استعمال کیا جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس سلسلہ میں تمام بنک انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے ٹی ایم کے باہر اپنے نمبر آویزاں کریں تاکہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکے۔