کراچی: متنازع مردم شماری پر مہاجر رابطہ کونسل کے احتجاج کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھی حمایت کردی۔
کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والی مردم شماری کیخلاف مہاجر رابطہ کونسل نے کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
مہاجر رابطہ کونسل نے اپنے اعلامیے میں مردم شماری کے جاری کردہ نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی آبادی تین کروڑ سے زیادہ ہے، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔
ہر کراچی سے تعلق و انسیت رکھنے والے کا یہ فرض بنتا ہے کہ کراچی کی مردم شماری میں ہونے والی بے ضابطگی پر یکزبان ہو کر علم احتجاج بلند کرے۔
اٹھائیس اپریٹ کو ہونے والی بوگس مردم شماری کے خلاف دی جانے والی احتجاجی کال کو کراچی کی اجتماعی آواز بنا کر دکھائیں۔#کراچی_کی_گنتی_پوری_کرو pic.twitter.com/JZc6gRwLui— 🪩سَــــــرپھِـــــری (@sarphireee) April 18, 2023
رابطہ کونسل نے اس ضمن میں 28 مارچ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب بالخصوص کراچی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھی مردم شماری پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مہاجر رابطہ کونسل کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بھای جس جس کے پاس کراچی کا شناختی کارڈ ہے چاہئے وہ کسی بھی قوم کا ہو ہے ہمارا بھای بس ہم سب نے مل کر کراچی کی بات کرنی ہے کراچی کو مظنوط بنانا ہے اسی میں ہم سب کی جیت ہے #کراچی_کی_گنتی_پوری_کرو ۲۸ اپریل کراچی پریس کلب ہم سب نے آنا ہے
— ارشد ۔ آداب (@arshad_333) April 18, 2023
سرپھری کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والی انفلوئنسر سحر نے لکھا کہ ’کراچی سے تعلق اور انسیت رکھنے والے ہر شخص کا فرض بنتا ہے کہ وہ مردم شماری میں ہونے والی بے ضابطگی کے خلاف یک زبان ہوکر احتجاج کا علم (جھنڈا) بلند کرے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’اٹھائیس اپریل کو ہونے والی بوگس مردم شماری کے خلاف دی جانے والی احتجاجی کال پر کراچی کی اجتماعی آواز بن کر دکھائیں‘۔
ڈیجیٹل مردم شماری : 5 سال میں کراچی کی آبادی میں صرف 12 لاکھ اضافہ
مہاجر رابطہ کونسل کے احتجاج سے قبل سوشل میڈیا پر #کراچی_کی_گنتی_پوری_کرو ہیش ٹیگ بھی شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیجیٹل مردم شماری نامنظور ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل مہم چلائی گئی تھی جس پر ہزاروں صارفین نے ٹویٹس کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔