Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
معروف صحافی محبوب چشتی کا مخصوص لفظ ایم کیو ایم رہنما کی زبان پر |

معروف صحافی محبوب چشتی کا مخصوص لفظ ایم کیو ایم رہنما کی زبان پر

کراچی کے ساکن اور بلدیات کے امور پر مضبوط گرفت رکھنے سینئر صحافی سید محبوب احمد چشتی کا متعدد کالمز، تجزیاتی رپورٹس اور خبروں میں استعمال کیا گیا لفظ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر نے استعمال کیے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ الفاظ بلدیہ ٹاؤن میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے استعمال کیے۔

بلدیہ ٹاؤن کو ایم کیو ایم کے دور میں ترقی ملی آج یہاں مایوسی کا سایہ ہے اس پاکستان میں ہر قسم کے تجربے ہوچکے ہیں گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کو عوام پر مسلط کر دیا گیا تھا اور پچھلے 15 سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت راج کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن کے عوامی افطار و ڈنر کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ماضی بلدیہ ٹاؤن میں عالمی سطح کا اسٹیڈیم بنایا تھا اور بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی لائن فراہم کی گئی تھی جس پر آج ہائیڈرینٹ بنے ہیں حکمران تو آج بھی موجود ہیں لیکن کردار والے نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ منقسم تھا آج اتحاد کی برکت سے سب مجتمع ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ افطار ڈنر میں یہاں پختون، پنجابی، ہزاروال، اور دیگر برادریوں کے افراد باہم بھائی چارے سے رہتے ہیں اس افطار پارٹی میں بھی پاکستان کی تمام زبانیں بولنے والوں کی نمائندگی ہے ایم کیو ایم عوام کو جوڑنا اور آپس میں محبت پھیلانا اور سب کے حقوق کی بات کرنا چاہتی ہے آج تک کوئی اللہ رب العزت سے ناراضگی مول لے کر کامیاب نہیں ہوا اور دو انسانوں کا لڑنا اللہ کو سخت ناپسند ہے آخر میں سید مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو دعوت افطار میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اراکین سی او سی، ایم پی اے صداقت حسین، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیہ ٹاؤن کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ محبوب احمد چشتی اپنی متعدد خبروں، تجزیاتی رپورٹس اور کالمز و بلاگز میں ایم کیو ایم یا مہاجر دھڑوں کے لیے خاص طور پر’منتشر منقسم‘ متعدد بار استعمال کرچکے ہیں۔