کراچی :سرکاری ملازمین کی عیدالفطر کی خوشیاں ماند پڑنے کا خطرہ ہوگیاہے۔
ضلعی بلدیاتی اداروں کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کیلئے OZT فنڈز جاری نہ کیا جاسکا۔
ذرائع کا کہناہے کہ سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ایڈواانس تنخواہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز ہی جاری نہیں کیا گیا۔
ڈی ایم سیز کے ملازمین ایڈوانس تنخواہ ملنے کے انتظار میں رل گئے۔
17 اپریل کو او زیڈ ٹی جاری کی جانی تھی تاہم نہ 17 کو جاری ہوئی اور نہ ہی 18 اپریل کو او زیڈ ٹی فنڈ منتقل کیا گیا۔