ممبئی :بھارتی معروف تیلگو فلم پروڈیوسر چٹی بابو نے اداکارہ سمانتھا پربھو کا کیریئر ختم ہونے کا دعویٰ کردیا۔
زرائع کے مطابق ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمانتھا روتھ پروبھو کی حالیہ ریلیز “شکنتلم” باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی جس کے بعد پروڈیوسر نے ان کے کیریئر ختم ہونے کا دعویٰ کردیا ۔
چٹی بابو کا کہنا تھا کہ “سمانتھا نے “پشپا” میں “او انٹاوا” گیت پر رقص کیا تھا، اس وقت ان کی طلاق کو زیادہ وقت نہیں گزرا تھا”۔
چٹی بابو نے کہا کہ “اداکارہ نے اس گیت پر رقص صرف اس لیے کیا تھا کہ ان کا گزر بسر ہوسکے۔
سمانتھا ایک اچھی اداکارہ کی حیثیت کھو چکی ہیں اور اب ہر وہ فلم کر رہی ہیں جو بھی انہیں مل رہی ہے”۔
پروڈیوسر نے کہا کہ “بطور ہیروئن سمانتھا کا کیریئر ختم ہوچکا اور اب وہ دوبارہ شہرت حاصل نہیں کرسکیں گی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “سمانتھا کو چاہیے کہ شوبز میں اپنا سفر ایسے جاری رکھیں کہ جو بھی پیشکش ہوتی رہے اسے قبول کرتی رہیں”۔
یاد رہے کہ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے ساؤتھ انڈین اداکار ناگا چیتنیا سے 2017 میں شادی کی لیکن دونوں نے شادی کے چار سال بعد راہیں جدا کرلیں۔
سمانتھا پربھو نے 2010 میں فلم انڈسٹری میں بطور ہیروئن قدم رکھا، انہوں نے اس برس اپنے سابقہ شوہر ناگا چیتنیا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔