کراچی:کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سی ٹی ڈی آپریشن ہوا ہے۔
کراچی اور وفاقی حساس ادارے نے ملکر حکمت عملی ترتیب دیگر دہشت گردوں کے خلاف جامع پلان ترتیب دیا۔
جس کے تحت جدید تکنیکی اور انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم SRA کا نیٹ ورک بریک کیا اور بمقام گلشن حدید اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم SRA کا ایک دہشت گرد بنام عبید اللہ لانگا گرفتار ہوا ۔
جس کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور معہ میگزین 3 راؤنڈ زندہ برآمد ہوئے۔
ملزم نے ابتدائی انٹروگیشن میں انکشاف کیا کہ میں نے اپنے کمانڈر (مزاحمت کار SRA) انعام عباسی اور معشوق قمبرانی کے کہنے پر مورخہ 2023-04-11 کو گلشن حدید فیز 11 گجر ڈیری کے مالک پنجابی سمیٹر اعجاز احد پر قاتلانہ حملہ کیا جس کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج ہے۔
جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ CTD میں برآمد اسلحہ ایمونیشن کا مقدمہ الزام نمبر 55/2023 بجرم دفعہ A(1) 23 سندھ آمزا یکٹ تھا نہ CTD درج رجسٹرڈ ہے۔
ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔