پی ٹی آئی کا کراچی مردم شماری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں جاری مردم شماری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور گرینڈ مظاہرے کا عندیہ دے دیا۔

انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ ہمیں مردم شماری پر شدید تحفظات ہیں، احتجاج کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی میں ہونے والی مردم شماری کو تسلیم نہیں کرتی اور نہ ہی اس کے نتائج کو مانے گی جبکہ ہم اس کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کریں گے۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی مردم شماری کیخلاف یکم مئی کو بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: