ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر محمد حسین کے صاحبزادے نے لندن کی یونیورسٹی کی وکالت کی ڈگری حاصل کرلی۔
لندن کی ہول بورن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب ہوئی جس میں محمد حسین اور اُن کی اہلیہ نے شرکت کی اور اپنے بیٹے کے ساتھ اس تاریخی لمحے کو یادگار بنا کر خوشی منائی۔
محمد حسین کے صاحبزادے بیرسٹر حسن خان کو 26 اپریل 2023 کو قانون کی ڈگری دی گئی۔
حسن خان کی ہمشیرہ مدہت حسین خان نے اپنے بھائی کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی تصویر اور ڈگری لینے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ انہوں نے اپنے بھائی کو اپنا فخر بھی کہا۔
Congratulations bhai on your biggest day of your life! MashaAllah Barrister @hasankhanFP proud on you❤️😍 pic.twitter.com/SodkacRyqk
— Midhat Hussain Khan (@MidhatHussain90) April 26, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق ممبر رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی کی انگلینڈ میں مقیم صاحبزادی مارج شبیر نے بھی وکالت کی ڈگری مکمل کی جس کے بعد انہیں انگلینڈ اور ویلز کی سوسائٹی لنکولن کی جانب سے اعزاز دیا گیا تھا۔
Masha’Allah very happy to share that my daughter Maarij 𝙎𝙝𝙖𝙗𝙗𝙞𝙧 Qaim Khani has been called as a Barrister of England and Wales by the Honourable society of Lincoln’s inn, having scored ‘Outstanding’ grade in Barrister training course. pic.twitter.com/sBXZ44S5L4
— Shabbir Ahmed QaimKhani (@ShabbirPSP) March 26, 2023
ماریج نے بیروسٹر ٹریننگ کورس میں اعلیٰ گریڈ حاصل کیا تھا۔