Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی : سی ٹی ڈی کا چھاپہ, کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان گرفتار |

کراچی : سی ٹی ڈی کا چھاپہ, کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان گرفتار

کراچی: شہرقائد میں کالعدم تنظمیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی اطلاع پر کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ شعبہ تفتیش کی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔

سی ٹی ڈی میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ،ملزمان کے قبضے سے چندے کی رسیدیں اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے ۔

انچارج سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش چوہدری صفدر کے مطابق گرفتار ملزمان میں رحیم الحق ،غلام محمد خان ،عبداللہ عرف فاروق اور تنویر ندیم عرف نوید شامل ہیں ۔

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کو مختلف ذرائع سے اطلاعات ملی تھی،ملزمان خفیہ طور پر اپنی تنظمیوں کے لیے چندہ جمع کر رہے تھےرقم شہر میں دہشتگردی کارروائیوں میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش مذید انکشافات بھی کیے جن کا کہنا ہے کہ فنڈریزنگ مرکزی عہدیداروں کی ایماء پر کی جارہی تھی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔