کراچی : ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے ہفتے کی شام چار بجے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خؒیال اور مردم شماری کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سمیت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما اسلام آبا د میں مردم شما ری کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ ملاقاتوں میں وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا احسن اقبال ، خواجہ آصف ، سعد رفیق ، خرم دستگیر ، چیف کمشنر سنیس نعیم الظفرسے ملاقاتیں ہوئی۔
ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات کومانا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیراحسن اقبال کو ہدایت کی کہ ایم کیوایم کے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات کو ترجیح بنیاوں پر حل کیا جا ئے۔
ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہماری بات سنی اور تسلیم بھی کی،ایم کیوایم نے تمام بے ضابطگیوں کے تمام شواہد پیش کئے جو حکومت کے ڈیجیٹیل سسٹم سے اس کی تصدیق ہوئی کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہے۔
زرائع ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی کا مقدمہ بھر پورتیاری ثبوت شواہد کے ساتھ لڑا اس میں کامیابی ملی۔ ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے ایک ایک فرد کو گنا جائیں۔