لندن :ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ اب اُن کا پلیٹ فارم اب ذرائع ابلاغ اور انفرادی پبلشرز کو ایک کلک کے ساتھ صارفین سے فی مضمون کی بنیاد پر چارج کرنے کی اجازت دے گا۔
انہوں نے اس کو عام صارفین اور میڈیا اداروں دونوں کی جیت قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر انکارپوریشن کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے کہا کہ اُن کے پلیٹ فارم کا یہ فیچر مئی میں متعارف کرایا جائے گا۔
’اس فیچر کے ذریعے ایسے صارفین کو فائدہ ہوگا جو کسی اخبار یا ویب سائٹ کو ماہانہ بنیادوں پر رقم دے کر پڑھنا نہیں چاہتے اور کبھی کبھار کسی ایک مضمون کو دیکھنا چاہتے ہیں۔‘
مسک نے کہا کہ ٹوئٹر پہلے سال صارفین کی جانب سے دی جانے والی رقم پر پبلشرز سے کٹوتی نہیں کرے گا تاہم اگلے برس سے دس فیصد رقم سوشل میڈیا پلیٹ فارم وصول کرے گا۔
ان سبسکرپشنز میں طویل مضامین کا متن اور گھنٹوں کے دورانیے کی ویڈیو شامل ہوں گی۔
بشکریہ پاکستان 24