اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کو تباہ کر سکتی ہے :ایلون مسک

نیو یارک: اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ممکنہ خطرات کے بارے میں بات کرتے آئے ہیں۔

اب ایک بار پھر انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار انسانیت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام کاموں کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار سے ایسا ماحول پیدا ہوگا، جس کے باعث انسان ان مشینوں کو چلانا بھول جائیں گے جو اے آئی ٹیکنالوجی کو متحرک کرتی ہیں۔

انہوں نے ایک ٹو یٹ میں کہا کہ اے آئی/ آٹومیشن پر بے ضرر انحصار بھی تہذیب و تمدن کے لیے اس وقت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جب ہم بتدریج یہ بھول جائیں گے کہ مشینیں کیسے چلتی ہیں ۔اس ٹو یٹ سے قبل انہوں نے 1909 کی ایک مختصر سائنس فکشن کہانی دی مشین سٹاپ کا لنک بھی شیئر کیا جس میں ایسے مستقبل کی پیشگوئی کی گئی تھی جس میں انسانیت مشینوں کی محتاج ہو جاتی ہے۔انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کو گاڑیوں یا راکٹ سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کو تباہ کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: