مسلم میئر کو وائٹ ہاؤس تقریب سے روک دیا گیا

نیوجرسی: نیو جرسی کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے مسلمان میئر محمد خیر اللہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں پیر کی رات عیدالفطر کے اسلامی تہوار منانے کے لیے وائٹ ہاؤس کے استقبالیہ میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔

انہوں نے نیوز چینل کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے سوشل آفس نے انہیں بتایا کہ سیکرٹ سروس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہو سکتے۔

سیکرٹ سروس کے چیف ترجمان انتھونی گوگیلمی نے تصدیق کی کہ میئر کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی ہمیں اس فیصلہ کی وجہ سے افسوس ہے کہ میئر کو آج شام وائٹ ہاؤس کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ہم وائٹ ہاؤس میں اپنی حفاظتی کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جانے والے مخصوص حفاظتی ذرائع اور طریقوں پر مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے نیو جرسی چیپٹر نے وائٹ ہاؤس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وائٹ ہاوس میں عید الفطر کے حوالے سے مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اس اہم موقع پر مسلم رہنماوں کے درمیان موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: