سلمان خان نے ایسا کیا کردیا؟مداح حیران رہ گئے

ممبئی :بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم “گارڈین آف گلیکسی 3″ کی پرومو ویڈیو کے بعدمداحوں میں تجسس پیدا کردیا۔

زرائع کے مطابق مارول انڈیا کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

جو سوشل میدیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان” گارڈین آف گلیکسی” فلم سیریز کے مقبول کردار “گروٹ” کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ “آئی ایم گروٹ”کی طرز پر “آئی ایم سلمان” کہتے نظر آرہے ہیں۔

اس پروموشنل ویڈیو میں، سلمان کو موبائل فون پر گروٹ کی ایک ویڈیو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

جس کے بعد وہ ایک کانفرنس میں جاتے ہیں جہاں وہ تمام سوالات کا جواب “میں سلمان ہوں” کے ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں سلمان خان اپنی جیکٹ اتارتے ہیں تو انکی شرٹ پر ” گروٹ” کی تصویر نظر آتی ہے اور سلمان خان مڑ کر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اشارہ کرتے ہوئے 5 انگلیاں دیکھاتے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی آنے والی فلم”گارڈین آف گلیکسی 3″ کا حصہ ہیں۔

جس کی تشہیر کےلیے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: