ممبئی: مودی سرکار کی زیرسرپرستی بھارت میں گجرات جیسا ایک اورواقعہ رونما ہوگیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور میں کاشتکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے، جہاں مودی سرکار کی زیرسرپرستی غریب عوام پر بدترین ریاستی کارروائی کی گئی ہے۔
منی پور کے علاقے امپھال میں متعدد گرجا گھر اور مکانات کو نذرآتش کردیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امپھال میں مختلف ہتھیاروں کے استعمال سےعلاقے میں خوف وہراس پایا جاتاہے، جلاؤگھیراؤ کےسبب حالات قابوسےباہر ہوگئے جس پر مقامی پولیس نے چوراچندپورمیں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ کشیدگی کے خوف سےمودی سرکارنےریاست میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ۔
سکیورٹی فورسز کی بربریت کے باعث پوری ریاست آگ میں ڈوب گئی جبکہ بھارتی میڈیا اس باربھی خاموش تماشائی بناہواہے۔منی پور کے علیحدگی پسند سیاسی قائدین نے بھارت سے یکطرفہ آزادی اور برطانیہ میں جلا وطن حکومت کے قیام کا اعلان کررکھا ہے۔