کراچی: گلستان جوہرمیں بصارت سےمحروم مؤذن کا موبائل دھوکے سے چوری کرنے والے ملزم نے مؤذن کا موبائل انہیں بذریعہ کوریئر واپس بھجوادیا۔
بائیک رائیڈر نے بتایا کہ گلشن اقبال میں گاڑیوں کے شوروم کی مخالف طرف سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کرائی تھی، رائیڈ بک کرانے والے شخص نے مؤذن امجد کو موبائل فون دینےکا کہا۔
رائیڈر نے بتایا کہ مجھےحیرت ہوئی کہ اتنا مہنگا موبائل کیسے کوئی بائیک رائیڈرکےحوالےکررہا ہے، جب میں نے موبائل فون مؤذن کے حوالے کیا تو واقعے کا علم ہوا۔
اس شخص نے کہا کہ دارلہدیٰ جا کر امجد صاحب کے سپرد کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ گلستان جوہر بلاک ون میں ایک شخص نے نابینا مؤذن سے دھوکے سے موبائل فون اورر آن لائن ایپ سے 35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے تھے۔
بعدازاں مؤذن نے اپنے بیان میں اپیل کی تھی کہ حکومت میراموبائل فون اور اکاؤنٹ سے نکالی گئی رقم واپس دلانے میں تعاون کرے۔
*کراچی: گلستان جوہر بلاک ون میں نعت ریکارڈ کرنے کے بہانے چور نے نابینا مؤذن کا موبائل فون لوٹ لیا، شاطرملزم نے آن لائن ایپ کا پاسپورڈ تبدیل کیا اور 35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے، عمرے کی ادائیگی کیلئے رقم جمع کررہا تھا، مؤذن جامعہ مسجد الہدی* pic.twitter.com/bpCJbfnDAm
— ImRaN's LoVeR (@Imrankhan_7070) May 3, 2023
نابینا موذن کا موبائل کوریئر کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا، موبائل فون کس نے بھیجا کورئیر والے کا بیان@NKMalazai @khalid_pk @FaizullahSwati pic.twitter.com/P0oL8zriio
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) May 4, 2023