ممبئی : حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کو بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی جانب سے شادی کی مبارک باد موصول ہوئی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھنے والی فاطمہ بھٹو کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو فاطمہ!، دعاگو ہوں کہ آپ دونوں زندگی بھر ساتھ اور خوش رہیں۔بھارتی اداکارہ کی جانب سے نیک خواہشات موصول ہونے پر جواباً فاطمہ بھٹو نے بھی ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
نیٹ نیوز / مانیٹرنگ ڈیسک