کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتیوں اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد اسماعیل عرف منی کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق مارچ 2023 کو ملزم محمد اسماعیل عرف منی اپنے ساتھی کیساتھ اورنگی ٹاؤن میں ایک شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھیننے میں ملوث ہے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں ملزم کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اورنگی ٹاؤن،سائیٹ ٹاؤن اورگردونواح میں ڈکیتی اور چھیناجھپٹی کی 100سے زائد وارداتوں میں 200 موبائل فون اور8 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔