سینئر اداکار شبیر رانا انتقال کرگئے

کراچی : سینئر ٹی وی اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

شبیر رانا کئی دنوں سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج تھے , ان کے انتقال کی خبر انکے بیٹے ازلان شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔

ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد شبیر رانا آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/Cr7tjtttpj7/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ceb5cc48-7c59-4dcc-bfe4-25e23617e359&ig_mid=84AF0758-A53A-40EB-84B5-C25D735066EB

اپنا تبصرہ بھیجیں: