شہر قائد کے باسیوں کو اب مری اور سوات جیسی برفباری کے لیے کہیں دو جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ یہ سہولت اپنے ہی شہر میں نہایت کم پیسوں میں حاصل کرسکتے ہیں۔
مہنگائی کے اس دور میں اگر کراچی سے مری یا سوات کا سفر باندھا جائے تو کرائے کے علاوہ ہوٹل، سفر اور دیگر چیزوں کے عوض کم از کم فی بندہ پچاس ہزار روپے کا بجٹ بیٹھتا ہے۔
مگر اب فی بند نہایت کم پیسوں میں اس سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، یہی نہیں بلکہ مالم جبہ پر لگی زپ لائن کا مزہ بھی کراچی میں اس مقام پر دستیاب ہوگا۔
یہ سہولیات کہاں دستیاب ہیں؟
یہ سہولیات پاکستان ایئرفورس میوزیم سے ملحقہ ونٹرلینڈ میں دستیاب تھی، جنہیں اب عوامی خواہش کے مطابق مزید بہتر بنایا گیا ہے اور یہاں بمپر کاروں سمیت دیگر مزیدار چیزیں بھی پیش کی گئیں ہیں۔
Aaj phir sy mera Alhamdollilah for everything ho gaya hai!! 🙌😍@irfanjunejo @iDinoAli @sehrishzo1@TayyabMemon pic.twitter.com/Q7B9uecLLf
— ☕نصـــــــرت سحـــــــــر (@SeharSHasan) May 6, 2023
ونٹر لینڈ میں ہر عمر کے شخص کو جانے کی سہولت حاصل ہے، پارک جدید ترین اور عالمی معیار پر تعمیر ہے جبکہ یہ ایک ایسا پُرکشش مقام ہے جہاں پہنچ کر آپ ساری پریشانیوں سے دور ہوکر ذہنی طور پر توانا ہوجاتے ہیں۔
ونٹر لینڈ میں شہریوں کے لیے سارا سال یہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
ونٹر لینڈ کی تعارفی تقریب
اتنظامیہ نے نئی سہولیات شامل کرنے کے بعد دو روز قبل نئی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں معروف اداکارہ مہوش حیات، سوشل میڈیا اسٹار دنانیر، معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو، اداکارہ اشنا شاہ، در فشاں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ونٹر لینڈ کے مالک شرجیل سلیم نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ ’ہم نے انتھک محنت کرکے ایک منفرد قسم کا ونٹر تھیم پارک بنایا ہے جو ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتا ہے۔ ہماری تمام نئی سہولیات اور مختلف تفریحی سواریوں کے ساتھ۔ پرکشش مقامات، ہم اپنے زائرین کو جب بھی وہ جاتے ہیں ایک یادگار تجربہ کی ضمانت دیتے ہیں۔”
پی اے ایف میوزیم میں واقع ونٹر لینڈ موسم گرما کی شدید گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے، جو شہریوں کو لطف اندوز ہونے کے لیے بہت ساری سرگرمیوں کی پیشکش کرتا ہے۔ چاہے آپ خاندان یا دوستوں کے ساتھ ایک دن باہر جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ونٹرلینڈ یقینی طور پر لامتناہی تفریح فراہم کرے گا۔ لہذا، تیار ہو جائیں اور ایک ناقابل فراموش ایڈونچر کے لیے PAF میوزیم میں واقع ونٹر لینڈ کا دورہ کریں۔