اسلام آباد:غیر ملکیوں اور تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے گاڑیوں کی عارضی درآمد کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 8 مئی 2023 کو SRO 533(1)/2023 جاری کیا ہے جس میں کسٹمز رولز 2001 کے تحت گاڑیوں کی عارضی درآمد کے قواعد و ضوابط میں مزید ترامیم کی گئی ہیں۔
نئے قوانین میں ”سیاح“ کی تعریف کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور مزید نئی دفعات کے تحت فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی اور پاکستا ن کسٹمز کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق معلومات کی سختی سے نگرانی کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سیاحوں کے پاسپورٹ کو کار کی دستاویزات کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ اس سہولت کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی صحیح طور پر جانچ پڑتال کی جا سکے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: