لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں۔
شاہین شاہ نے یہ افسوس ناک اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ میری دادی نے آج آخری سانس لی۔ ان کی نماز جنازہ شام 6:30 بجے لنڈی کوتل میں ادا کی جائے گی’،
شاہین نے اپنے فینز سے کہا کہ اللہ تعالیٰ میری دادی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔