اسلام آباد :ڈسٹرکٹ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کے الزام کے کیس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔
زرائع کے مطابق درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔
عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس قابل سماعت ہے یا نہیں ؟ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔
سول جج نصر من اللہ دو بجے محفوظ فیصلہ سنا ئیں گے ۔
وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو تو دوبارہ نکاح کیوں کیا۔
فضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا ، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے ۔