نئی دہلی: تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار، سوشل میڈیا سٹار اور بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبد و روزک نے ممبئی میں ریسٹورینٹ کھول لیا۔
بگ باس میں عبدو روزک ہمیشہ برگرز کی ہی بات کرتے تھے، انہیں برگرز کافی پسند ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ برگر کو بورگیر کہتے ہیں۔
بگ باس کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر بورگیر کے حوالے سے کئی میمز بھی وائرل ہوئیں۔ تاہم اب عبدو نے ریسٹورینٹ کا نام ہی بورگیر رکھا ہے جس میں ہر سائز کے مختلف برگرز ملیں گے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدو روزک نے بتایا کہ ان کی میم خاصی وائرل ہوئی تو انہوں نے سوچا کہ اسی نام پر ریسٹورینٹ کھول لیا جائے۔ بگ باس سے بھارت میں کافی پذیرائی ملی، اسی وجہ سے انہوں نے بھارت میں بزنس کرنے کا سوچا۔
چھوٹے بھائی جان کے نام سے مشہور عبدو کے ریسٹورینٹ میں فرح خان اور ساجد خان بھی آئے جس کی تصاویر دونوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔