Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
9 مئی واقعات، کراچی کے نوجوانوں کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی، مہاجر قومی موومنٹ |

9 مئی واقعات، کراچی کے نوجوانوں کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی، مہاجر قومی موومنٹ

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) حقیقی نے نو مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد کراچی سے گرفتار ہونے والے نوجوانوں کی قانونی معاونت کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم کی قانونی ٹیم کے رکن اور ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ بابر مرزا نے اس ضمن میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جو نوجوان بلوائیوں کے اکسانے پر ہنگامہ آرائی میں گرفتار ہوئے انہیں آفاق احمد کی ہدایت پر قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

بابر مرزا ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوائیوں نے قوم کے بچوں اور نوجوانوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جس کی وجہ سے وہ آج کال کوٹھری میں پہنچ گئے ہیں جبکہ عمران خان انہیں یا اہل خانہ کو پوچھ بھی نہیں رہا اور اعلان لاتعلقی کررہا ہے کہ ان بچوں اور خاندانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اور لیڈر یہ سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر آفاق احمد یہ چیز نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ برداشت کرسکتے ہیں، اس ویڈیو کے ذریعے مجھے متاثرہ لوگوں سے رابطہ کرنے یا ان کے لیے پلیٹ فارم تشکیل دینے کی ہدایت بھی چیئرمین آفاق احمد نے کی۔

بابر مرزا ایڈوکیٹ نے کہا کہ جو لوگ رابطہ کریں گے اُن بچوں کی مفت قانونی معاونت، ضمانتیں اور ضمانتی مچلکوں کے انتظام سمیت دیگر چیزوں میں ایم کیو ایم حقیقی بھرپور عملی کردار ادا کرے گی اور ہر وقت ایسے گھرانوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

قانونی ماہر نے متاثرہ خاندانوں کے رابطے کے لیے اپنا نمبر 03212064297 بھی جاری کیا ہے۔