پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات کیلیے ٹائیگر فورس بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کی دس سال تک ذہن سازی کی جس کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ پیش آیا، اس سے پہلے جنرل سرفراز ستار کی شہادت پر بھی نوجوانوں کا استعمال کیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں بائیس سال سے سیاست کررہی ہوں اور ملک کی خدمت کررہی ہوں، سیاست دان کو گرفتاری سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ گرفتاری تو جمہوریت کا حسن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو آج پی ٹی آئی کو ریاست کے خلاف لے آئے، عمران خان کو سوچنا ہوگا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: