اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے، بیٹا ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک، مولانا طارق جمیل کیخلاف تحقیقات میں ہوشربا انکشافات

وفاقی حکومت نے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں جبکہ ان کے بیٹے کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے بھی مالک ہیں۔

تحقیقات میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے ایک معروف کاروباری گروپ کے ساتھ بھی طارق جمیل کے گہرے روابط ہیں اور ان کے حصص بھی مولانا نے خریدے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل نے اسی بزنس گروپ کے دو لوگوں کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں امیدواروں کا تعلق مولانا کے علاقے بہاولنگر سے ہے۔

حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت فرح گوگی کے ساتھ ذاتی تعلقات کی بنا پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: