حکومت کا صنعتی شعبے کو گیس فراہم کرنے کا عندیہ

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

یہ عندیہ انہوں نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کراچی کے دفتر میں صنعتی شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل اجلاس کے دوران دیا۔ وزیر تجارت نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ صنعتی شعبہ نہ صرف برآمدات کے فروغ، زرمبادلہ میں آمدنی کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ اس شعبے کی معاشی ترقی اور ہزاروں افراد کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے صنعت کاروں کی شکایات وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے اور انہیں حل کرنے تجویز سے اتفاق کیا۔

دوران اجلاس کراچی کے صنعت کاروں نے گیس بحران کے حل کے لیے وفاقی وزیر کی مداخلت اور گیس سے متعلقہ دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی کوششوں پر تشکر کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: