نو مئی کے واقعات میں ملوث اور سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی بگڑی تصویر شیئر کرنے والے کمپیوٹر انجیئنر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہری پور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت حمزہ عارف کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حمزہ کمپیوٹر انجینئر ہے اور اُس کی عمر صرف چھیس برس ہے۔ بیٹے کی گرفتاری پر اہل خانہ پریشان ہیں اور وہ معافی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے نے عمران خان کی باتوں میں آکر یہ قدم اٹھایا، اُسے پہلی اور آخری غلطی سمجھ کر معاف کردیا جائے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: