Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پاک فوج کا جعلی افسر بن کر شہریوں‌ کو لوٹنے والا گرفتار |

پاک فوج کا جعلی افسر بن کر شہریوں‌ کو لوٹنے والا گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کا جعلی آفیسر بن کر شہری کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم نے شہریوں سے ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ایک کارروائی میں ملزم محمد نعمان کو گرفتار کیا ہے، جس پر لوگوں کو پاک فوج میں ملازمت کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیانے کا الزام ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم خود کو پاک فوج کا جعلی جنرل ظاہر کرکے شہریوں سے رابطہ کرتا تھا۔ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم دھوکا دہی سے اب تک شہریوں سے 28 لاکھ روپے بٹورے چکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فونز، غیر قانونی سمز، لیپ ٹاپ اور مختلف اداروں کے جعلی سروس کارڈز برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل سے یونیفارم میں لے گئی تصاویر بھی برآمد کر لی گئی۔ قبل ازیں ملزم پنجاب پولیس کا کمانڈو بن کر بھی سادہ شہریوں کو ہراساں کرتا رہا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔