متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی گزشتہ دنوں ایک تقریب میں کی جانے والی تقریر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں خالد مقبول کو یہ کہتے سنا جاسکتا تھا کہ ’پانی، گیس، بجلی ایم کیو ایم کا کام نہیں ہے بلکہ یہ جماعت اسلامی کا کام ہے‘۔ اس ویڈیو میں وہ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ ’ایم کیو ایم صرف شناخت دلوانے آئی تھی اور ہم نے اپنا کام کرچکے ہیں۔
اب اس تقریر کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں خالد مقبول کی تقریر جو سیاق و سباق سے ہٹ کر پروپیگنڈے کے طور پر پیش کی جارہی تھی وہ بالکل برعکس منظر پیش کررہی ہے۔
ایم کیو ایم مہاجروں کو شناخت دینے کیلئے بنی تھی وہ دے دی ہمارا کام ختم ، پانی بجلی گیس کی فراہمی ہمارا کام نہیں
خالد مقبول صدیقی، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان pic.twitter.com/uN1Fk5mOIM— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) May 29, 2023
خالد مقبول صدیقی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’ہم اور ہمارے بچے کسی کو بھی ووٹ دے دیں، ہماری اور آپ کی تاریخ سے ایم کیو ایم کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، ہم شناخت دے کر جانے کے مقروض رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک ہی کام کرنے شناخت دینے آئے تھے اور ہمارا کام ختم ہوگیا ہے، اس لیے ایم کیو ایم کبھی ناکام ہو ہی نہیں سکتی، باقی اضافی پانی، گیس، بجلی کے کام غلط اور ادھار پر لے لیے ہیں کیونکہ یہ ہمارا کام نہیں تھا بلکہ یہ معیار جماعت اسلامی کا تھا، ہمارا تو بڑا معیار تھا‘۔
اس تقریر میں خالد مقبول صدیقی بھائی نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم بننے کا مقصد کیا تھا اور ایم کیو ایم اس مقصد میں کامیاب ہوئیں مہاجر شناخت بنانے کا مقصد۔۔۔۔ پانی گیس بجلی سڑکیں یہ کام تو کراچی کی ایک جماعت کا تھا اس میں بھی وہ جماعت ناکام ہوئی جس کے بعد ایم کیو ایم نے وہ بیڑا بھی… pic.twitter.com/q0PQJNK6j4
— Tanzeel Rauf Patker (@tanzeelpatker1) May 31, 2023