رابعہ انعم کراچی میں لٹ گئیں

معروف ٹی وی میزبان اور اینکر رابعہ انعم گزری تھانے کے قریب اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مسلحہ ملزمان رابعہ انم سے موبائل فون،چار انگوٹھیاں اور نقدی چھین کر لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مسلح افراد ڈرائیور سے موبائل اور نقدی جبکہ رابعہ انعم سے جیولری چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی واردات کے بعد رابعہ انعم سہمی ہوئی اور خوفزدہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: