معروف سماجی کارکن اور وکیل ایڈوکیٹ جبران ناصر کی بازیابی کس کی بدولت ممکن ہوئی، یہ بات انہوں نے خود ہی بتا دی۔
معروف سماجی رہنما اور وکیل ایڈوکیٹ جبران ناصر تقریبا 20 گھنٹے بعد خیریت سے گھر پہنچے جس کی تصدیق اب پولیس نے بھی کردی ہے۔
جبران ناصر کی گمشدگی کے خلاف اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اہلیہ کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔
ایڈوکیٹ نے گھر واپس آنے کے بعد اپنا بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاپتہ ہونا انوکھی بات نہیں، سب کا شکر گزار ہوں، سیاستدانوں کی کاوشوں کی بدولت اپنوں کے درمیان میں ہوں۔
تمام دوستوں اور ساتھیوں بلخصوص صحافی، وکلاء اور بار کونسلز ،سول سوسائٹی اور سیاست دانوں
کی دعاؤں اور کاوشوں سے میں باخیریت گھر واپس آ گیا ہوں۔ جس عظم اور جدو جہد کی وجہ سے آپ سب میرے اور میرے اہل خانہ کے ساتھ کھرے رہے اور میری واپسی کو یقینی بنایا وہ عظم اب بھی قائم ہے اور جدو…— M. Jibran Nasir ???????? (@MJibranNasir) June 2, 2023
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر میری بازیابی کے لیے آواز اٹھائی۔