بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور مال بردار ٹرین سے ٹکرا جانے سے 70 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ وزیر ریلوے نے مرنے والوں اور زخمیوں کیلیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے، حادثہ انتہائی ہولناک تھا۔
کلکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس (مسافر ٹرین) پٹری سے اتری اور مخالف ٹریک پر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں تباہ ہوئیں۔
حادثے کے مقام پر رات گئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حکومت نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ریلوے کی جنرل منیجر ارچنا جوشی نے بتایا کہ میں ابھی تفصیلات اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر تبصرہ نہیں کر سکتی، میں دہلی میں تھی اور جائے حادثہ پر جلدی سے جلد پہنچنے کی کوشش کررہی ہوں۔
دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو “ہر ممکن مدد” دی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال کے چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے نامہ نگاروں کو بتا۔یا کہ یہ تصادم ایک “سنگین حادثہ” ہے