ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (کراچی) نے شہریوں کو سمندری طوفان کے پیش نظر رضاکارانہ انخلا کی ہدایت کردی۔
ڈی ایچ اے کی جانب سے جاری وارننگ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان بائیپر جوئے کی صورت حال کے پیش نظر شہری رضاکارانہ طور پر انخلا کردیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درخشاں اور سی ویو کے اطراف میں رہنے والے احتیاطاً گھروں سے چلے جائیں اور اُس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک صورت حال معمول کے مطابق نہیں ہوجاتی۔
نوٹس میں مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ قیمتی اور ضروری اشیا و کاغذات لے کر جائیں۔
اس ضمن میں ڈی ایچ اے کی جانب سے شہریوں کی مدد کے لیے تین ہیلپ لائن نمبر پر بھی جاری کیے گئے ہیں۔